8 فروری 2020 - 10:34
شیخ زکزاکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے سماعت ملتوی

نایجیریا کی عدالت نے شیخ ابراھیم زکزاکی کی بگڑتی جسمانی صحت کی بنا پر انکی سماعت ملتوی کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نایجیریا کی عدالت نے شیخ ابراھیم زکزاکی کی بگڑتی جسمانی صحت کی بنا پر انکی سماعت ملتوی کردی۔

نایجریا کی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق زکزاکی اور انکی اہلیہ کی سماعت شیخ کی تشویشناک جسمانی صحت کی بناء پر ملتوی کی گیی ہے۔

اگلی سماعت  ۲۴ اور ۲۵ فروری کو مقرر کی گیی ہے۔

شیخ زکزاکی کے وکیل «فمی فلانا» نے درخواست کی تھی کہ شیخ کی حالت مناسب نہیں لہذا وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

فلانا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: اگر مستند ڈاکٹروں کو ان سے ملنے اور معائنے کی اجازت دی گیی تو شاید اگلی پیشی پر وہ حاضر ہوسکے۔/



/129